تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میٹا پر فلسطین کے حق میں کی جانے والی پوسٹس سینسر کی جارہی ہیں،ہیومن رائٹس واچ
    بین الاقوامی

    میٹا پر فلسطین کے حق میں کی جانے والی پوسٹس سینسر کی جارہی ہیں،ہیومن رائٹس واچ

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک: ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلسطین کے حق میں کی جانے والی پوسٹس ایک نظام کے تحت سینسر کی جارہی ہیں۔

    51 صفحات پر مبنی اس رپورٹ میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے فلسطین کے حق میں پُر امن پوسٹ سمیت ہزاروں پوسٹ کو ہٹایا ہے۔

    7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت جاری ہے جس میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی بشمول بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیوں کے بعد سے 20 لاکھ افراد پر مشتمل اس جنگ زدہ علاقے، جس کی تقریباً نصف آبادی بچوں پر مشتمل ہے، کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا کہ میٹا کی جانب سے فلسطین کے حق میں کی جانے والی پوسٹس کی سینسر شپ پہلے سے ظلم و جبر کا شکار فلسطینیوں کی تکلیف میں اضافہ کر رہی ہے۔

    انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق ادارے نے 60 سے زائد ممالک میں آن لائن سینسر شپ کے 1050 کیسز کا جائزہ لیا۔

    رپورٹ میں فلسطین کے حق میں کی جانے والی پوسٹ کے سینسر کیے جانے کے کم از کم 100 کیسز کی نشاندہی کی گئی۔ ان کیسز میں کونٹینٹ کا ہٹایا جانا، اکاؤنٹ کے معطل یا ڈیلیٹ کیے جانے، کونٹینٹ کے ساتھ انگیجمنٹ میں کمی اور اکاؤنٹس کو ٹیگ یا فالو نہ کر سکنا شامل ہے۔

    یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سینیٹر الزبیتھ وارن نے سربراہ میٹا مارک زکر برگ کو لکھے جانےو الے ایک خط میں فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ کی سینسرشپ کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی کار کو حادثہ
    Next Article منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.