تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی فوج نے غزہ کے سینکڑوں مقامات پر بم برسا دیئے، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے سینکڑوں مقامات پر بم برسا دیئے، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

    adminadminدسمبر 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے سینکڑوں مقامات پر بم برسا دیئے، تازہ حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفاہ کراسنگ اور جبالیہ کیمپ سمیت230 مقامات پر فضائی حملے کیے۔

    خان یونس کے یورپی ہسپتال کے قریب بمباری سے 55 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، اسرائیل کی جانب سے ہلال احمر کی عمارت کا گھیراؤ کر لیا گیا جبکہ غزہ کے علاقے شجاعیہ پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

    ادھر شمالی غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور پابندیوں کی وجہ سے تمام ہسپتال غیر فعال ہوگئے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فیول سپلائی کی بندش، سٹاف اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال طبی سرگرمیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

    فلسطینی ہلال احمر کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجرین کیمپ میں چیریٹی ایمبولینسز کو بھی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔

    ادھر غزہ میں کھلی جارحیت پر اسرائیل کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں، فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

    اسرائیل کیخلاف عالمی آوازیں اٹھنے کے باوجود وزیر اعظم نیتن یاہو کا ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنے مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے اس پر ہمارا قومی اتفاق ہے، اپنے فوجیوں کی حفاظت کیلئے کچھ بھی کریں گے۔

    دوسری جانب حماس نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے تک مذاکرات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے رکنے تک قیدیوں کے تبادلے پر کوئی بات نہیں کریں گے، ہم کسی بھی ایسے اقدام کیلئے تیار ہیں جو ہمارے لوگوں پر جارحیت کو ختم کرنے میں معاون ہو۔

    حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے درد کو دور کرنا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں قتل عام اور تباہی سے روکے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر ہم دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جبکہ 52 ہزار 586 افراد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، لاکھوں افراد بھی بے گھر ہو چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی حکومت نے فیملی ارکان کو برطانیہ لانے کیلئے آمدن کی حد کم کردی
    Next Article ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ پیپلزپارٹی سے چاہئے، مصطفیٰ کمال
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.