واشنگٹن :امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی حمایت کی۔
بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ یہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ آیا چودھویں ترمیم کا سابق صدر پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب سابق صدر نے کولوراڈو عدالت سے نااہلی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے کیپٹل ہل پر حملے میں سابق صدر کو ملوث قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں اگلے برس نومبر میں صدارتی انتخابات ہوں گے۔