تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » برطانوی عدالت کا پاکستان سے گرفتار گوانتاناموبے قیدی کے حق میں فیصلہ
    بین الاقوامی

    برطانوی عدالت کا پاکستان سے گرفتار گوانتاناموبے قیدی کے حق میں فیصلہ

    adminadminدسمبر 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ گوانتاناموبے کا قیدی خود پر ہونے والے بہیمانہ تشدد پر برطانوی حکومت کے خلاف اپنے مقدمے میں انگریزی قانون کا استعمال کر سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد دنیا بھر سے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو گوانتاناموبے میں رکھا گیا تھا جہاں امریکی ایجنسی سی آئی اے قیدیوں کو غیر انسانی سلوک اور سفاکانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

    سی آئی اے کے تشدد کو جھیلنے والوں میں پہلا قیدی سعودی نژاد فلسطینی زین العابدین محمد حسین عرف ابو زبیدہ تھا۔ جسے 2002 میں پاکستان سے حراست میں لیا گیا تھا اور 2006 تک کیوبا میں بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتانامو میں بغیر کسی مقدمے کے رکھا گیا تھا۔

    ان چار برسوں میں دوران تفتیش ابو زبیدہ کو 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی کئی دن زبردستی سونے نہیں دیا جاتا تھا۔ 11 روز تک ایک تابوت نما بکس میں بند کیا گیا تھا۔

    حراست کے دنوں میں ہی سی آئی اے کے انسانیت سوز تشدد سے ابو زبیدہ کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی۔

    امریکی سینیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو زبیدہ نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ وہ کبھی بھی القاعدہ کا رکن تھا یا وہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا لیکن اس کے باوجود سی آئی اے نے اسے 83 بار واٹر بورڈ کیا گیا دیگر جسمانی اذیتیں دی گئیں۔

    ابو زبیدہ نے گوانتاناموبے سے رہائی کے بعد عدالت سے رجوع کیا ہے اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کا ذمہ دار برطانوی حکومت کو بھی ٹھہرایا ہے۔

    عدالت میں دائر اپنے دعوے میں ابوزبیدہ نے مطالبہ کیا کہ تھائی لینڈ، پولینڈ، مراکش، لتھوانیا، افغانستان اور گوانتاناموبے میں سی آئی اے کی “بلیک سائٹس” میں مجھے زخم زخم کرنے، جھوٹے الزام میں بغیر مقدمے کے قید بھگتنےاور میرے معاملے میں غفلت برتنے پر برطانوی حکومت ہرجانہ ادا کرے۔

    ابو زبیدہ نے اپنے دعوے میں یہ تو نہیں کہا کہ اسے برطانوی فوج نے گرفتار کیا یا سہولت فراہم کی لیکن ان کا یہ مؤقف بہت مضبوط تھا کہ برطانیہ کی ملکی اور بیرون ملک انٹیلی جنس ایجنسیوں MI5 اور MI6 کو معلوم تھا کہ کہ سی آئی اے مجھے بلاجواز اور غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جس میں قتل یا معذور ہوسکتا ہوں۔

    برطانیہ کی حکومت نے اس دعوے کے جواب میں قومی سلامتی کا جواز بناتے ہوئے کہا تھا کہ نہ تو اس بات کی تردید اور نہ اعتراف کرسکتے ہیں کہ ابو زبیدہ کو کہاں کہاں رکھا گیا تھا اور کیا سلوک کیا گیا۔

    برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ جن چھ ممالک میں بقول ابو زبیدہ کو رکھا گیا تھا وہاں کے قوانین کا اطلاق کے مطابق اس کیس کو دیکھنا چاہیے تاہم آج عدالت نے حکومتی موقف کو رد کرتے ہوئے ابوزبیدہ کو برطانوی قوانین کے اطلاق کا جواز فراہم کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    Next Article حوثی باغیوں کی بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی دھمکی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.