تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
    کھیل

    کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    adminadminدسمبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    فٹبال کے میدان میں کئی ریکارڈز بنانے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میدان سے باہر بھی اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    5 بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے اور کئی چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔

    گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر ایکس پر اب تک سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لمحات کے مجموعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    گوگل کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے، رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کرکٹر میں ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑا۔

    گوگل کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے پر رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سا ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں۔

    خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان ہیں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 61 کروڑ 50 لاکھ ہے۔

    رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 49 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

    فوربز کے مطابق 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو 50 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین اور کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت نے ٹینس ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کیلئے بھی بہانے شروع کر دئیے
    Next Article امریکی سکوبا ڈائیور کا شارک سے دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے گہری دوستی کا انکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.