تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گندگی کو "عورت کے رائٹس” نہیں کہہ سکتا، خلیل الرحمان قمر
    فن و فنکار

    گندگی کو "عورت کے رائٹس” نہیں کہہ سکتا، خلیل الرحمان قمر

    adminadminدسمبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں بولتا لیکن گندگی کو ’عورت کے رائٹس‘ نہیں کہہ سکتا۔

    احمد علی بٹ کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں اپنی فیلڈ کو صرف انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ یونیورسٹی کہتا ہوں کیونکہ لوگوں کی تربیت کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہوتی ہے۔ ہم نے زندگی کے بے شمار سبق یونیورسٹی یا والدین کے بجائے فلموں اور ڈراموں سے سیکھے ہیں۔

    خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں مرد کو مانتا ہی نہیں کیونکہ معاشرہ عورت چلاتی ہے۔ مرد دو نمبر ہوتے ہیں جبکہ حیا اور وفا صرف عورت کے پاس ہوتی ہے۔ دو ٹکے کی لڑکی کا جملہ تمام خواتین نہیں صرف ایک مخصوص لڑکی کیلئے تھا۔ عورت رائٹس کا مطلب فیمینزم ہے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی رائٹر کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے۔ میرا 100 فیصد کام خواتین سے متعلق ہے۔ رائٹر کو عزت نہ دی تو ایک دفعہ ہم نے لاہور کی انڈسٹری ڈبوئی اب کراچی کی بھی تباہ کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ میرے بہت سے اختلافات رہے ہیں لیکن میں نے جس جذبے سے اس شخص کو محنت کرتے دیکھا ہے۔ آپ اس کے گواہ ہیں، وہ اس وقت ملک کے بڑے پروڈیوسر ہیں، اپنے سیٹ پر اور ذاتی طور پر وہ بہت ڈاون ٹو ارتھ ہے۔ وہ وہاں پروڈیوسر کی طرح نہیں بلکہ ایک اداکار کی طرح بیٹھتا ہے۔

    ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں ماہرہ سے ناراض نہیں ہوں، مجھے اس کے اس فعل سے نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا آدمی نہیں ہوں لیکن ماہرہ خان کو صلح کیلئے مجھ سے معافی مانگنی ہوگی۔

    انہوں نےمزید کہا کہ ہمارے درمیان بے پناہ عزت کا رشتہ رہا لیکن انہوں نے اس کے بجائے ایک ‘گھٹیا’ ٹویٹ بھیجی، جس کے لیے انہیں شرم آنی چاہیے۔ کاف کنگنا میں کام سے انکار پر میری مہوش حیات سے ناراضی ہوئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلطیف کھوسہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بن گئے
    Next Article احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.