تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لطیف کھوسہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بن گئے
    سیاست

    لطیف کھوسہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بن گئے

    adminadminدسمبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے لاہور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائر کیا لیکن نقول فراہم نہیں کیں، ہماری ضمانت کی درخواستیں 27 دسمبر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آرہی ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، اس حوالے سے ہم سارے ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، ہم گزارش کررہے ہیں کہ یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے‘۔

    پی ٹی آئی کے نئے سینئر نائب صدر نے کہا کہ ’ہمیں اسکروٹنی سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی تکالیف ہیں، صرف دو دن باقی ہیں، امید ہے کہ ہمیں پاکستان کی عدالتیں انصاف دیں گی، آئین اور قانون کے تحت کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی حصول میں مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ ابھی یہ حکومتیں انتی خائف ہیں، نواز شریف کسطرح سے فرار کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں الیکشن ان کی مرضی سے ہوں وہ چاہتے ہیں کوئی اُن کا مخالف میدان میں نہ رہے۔

    سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تو پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ گزر چکا ہے، جیل سے بھی الیکشن لڑیں گے، عمران خان کے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے، ظلم اور زیادتی کرنے والے عوام کے غیظ و غضب سے ڈریں۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’میں خان صاحب کے کہنے پر لاہور سے الیکشن لڑنے جارہا ہوں،ہماری انتخابی مہم جیل سے چلے گی، پی ڈی ایم والے حلقوں میں جاکر تو دیکھیں، جسطرح انھوں نے معاشی بدحالی کی ہے، 10 کروڑ لوگوں کو غربت کی دہلیز میں دھکیل دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹ کمشنز سے الیکشن نہ کروانے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، ایک شخص کو ایک صوبے میں دوسرے کو دوسرے میں حراست میں لے لیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم جانے سے روکا کہ ن لیگ کے ساتھ سنگم نہ بنائیں، ن لیگ والے بھٹو کے قاتل ہیں، بی بی کی گندی فوٹوز انھوں نے بھیجی ہیں، وہاں سے ہمارے اختلافات شروع ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی سیاست ترک کردی ہے اور اب وہ طاقت کی سیاست کررہی ہے۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے، ہمارا کام ان کی حفاظت کرنا اور ان کا مقصد ہماری حفاظت ہے، ہماری فوج مضبوط فوج ہے، فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں،، فوج کی بھی حدود و قیود ہیں، کوئی بھی ادارہ اپنی حدود سے باہر نہ آئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی
    Next Article گندگی کو "عورت کے رائٹس” نہیں کہہ سکتا، خلیل الرحمان قمر
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.