تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل، حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں،مصر
    بین الاقوامی

    اسرائیل، حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں،مصر

    adminadminدسمبر 18, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قاہرہ : مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔جبکہ حماس نے اسرائیلی فوج سے پہلی کی متعین کردہ حدوں سے پیچھے ہٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی لسٹ یکطرفہ بنانے پر اصرار کیا ہے ، حماس نے اسرائیلی فوج سے پہلی کی متعین کردہ حدوں سے پیچھے ہٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ غزہ میں نئی جنگ بندی کی قطر اور مصر کی کوششیں جاری ہیں ، اس حوالے سے حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے رْکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی، یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت مثبت رہی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ رات مذاکرات کا اشارہ دیتے ہوئے آج غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    ادھر حماس نے بھی غزہ میں اسرائیل کے حملے ہمیشہ کیلئے رْکنے تک کسی قسم کے مذاکرات اور یرغمالیوں کی رہائی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 19ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی یہ بھی کوشش ہے کہ اس سے پہلے کہ اسے عالمی دباوٴ کے سبب جنگ بندی کی طرف جانا پڑے وہ غزہ کو مزید تباہی اور فلسطینیوں کو مزید ہلاکتوں سے دوچار کرنے میں تیزی کرے۔

    ادھر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے دورے پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ قطر اور بحرین کے دوروں پر جانے کی بھی اطلاع دی ہے تاکہ خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کر سکیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کا منفرد،کامیاب ورچوئل جلسہ،رہنماوں کے خطابات
    Next Article سندھ حکومت کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.