تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بہاولپور میں 5 ہزار سال قدیم شہر کی کھدائی کا فیصلہ
    پاکستان

    بہاولپور میں 5 ہزار سال قدیم شہر کی کھدائی کا فیصلہ

    adminadminدسمبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاولپور: پنجاب حکومت نے چولستان کے صحرا میں مدفون پانچ ہزار سال پرانے شہر گنویری والا کی کھدائی کا فیصلہ کرلیا۔

    اس قدیم شہر کی کھدائی میں دلچسپی رکھنے والوں سے آئندہ چند روز میں درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں گنویری والا کے آثار کا دورہ کیا۔

    ٹیم میں شامل سینئرآرکیالوجسٹ اور سابق ڈائریکٹر پنجاب آرکیالوجی افضل خان نے بتایا کہ ان کی ٹیم کھدائی کے عمل کی نگرانی کرے گی تاہم کھدائی کرنے کیلئے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ایسی کمپنیاں جن کے پاس تاریخی مقامات پر کھدائی کے لئے ماہرین موجود ہیں ان سے معاہدہ کیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق کھدائی کا کام کرنیوالی نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کے لئے ٹینڈر آئندہ چند روز میں کمشنربہاولپور کی طرف سے جاری ہوں گے۔ ٹھیکے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کھدائی شروع کی جاسکے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہرین آثار قدیمہ کی 8 رکنی ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جس کی سربراہی ماہرآثارقدیمہ اورسابق ڈائریکٹرجنرل آرکیالوجی ڈاکٹر محمدرفیق مغل کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں سابق ڈائریکٹرآرکیالوجی سلیم الحق، سابق ڈائریکٹرآرکیالوجی محمدافضل خان، سابق ڈائریکٹرآرکیالوجی مقصود احمد، موجودہ ڈائریکٹرآرکیالوجی محمد حسن سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گنویری والا کے آثار کا سراغ 1975 میں ڈاکٹر محمد رفیق مغل سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرکیالوجی نے لگایا تھا۔ آج تک یہاں کھدائی نہیں کی جاسکی۔ جس کی بڑی وجہ وسائل کی کمی، سائٹ کے قریب پانی اور افرادی قوت کی عدم دستیابی ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ وادی سندھ کی قدیم تہذیب کے شہروں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے بعد گنویری والا تیسرا بڑا شہر تھا۔ یہ ٹیلے قلعہ دراوڑ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہیں۔ یہ مقام موہنجوداڑو اور ہڑپہ کے درمیان میں واقع ہے۔ موہنجوداڑو سے اس کا فاصلہ 340 جبکہ ہڑپہ سے 260 کلومیٹر ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ علاقہ دریائے ہاکڑہ کے کنارے آباد تھا اور اس شہر کے باسی کاشت کاری کرتے اور مویشی پالتے تھے لیکن اب یہاں اس شہر کے کھنڈرات اور دریائے ہاکڑہ کے آثار ہی نظرآتے ہیں۔ صحرائے چولستان میں تقریباً 500 سائٹس ہیں جن میں سب سے اہم گنویری والا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشادی کیلئے پرانی شیروانی دینے پرشہری عدالت پہنچ گیا
    Next Article ایشوریا کی ابھیشیک، امیتابھ کے ہمراہ تقریب میں شرکت، طلاق کی افواہوں کی تردید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.