تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایشوریا کی ابھیشیک، امیتابھ کے ہمراہ تقریب میں شرکت، طلاق کی افواہوں کی تردید
    فن و فنکار

    ایشوریا کی ابھیشیک، امیتابھ کے ہمراہ تقریب میں شرکت، طلاق کی افواہوں کی تردید

    adminadminدسمبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ تقریب میں شرکت کرکے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی۔

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے جبکہ اس سے قبل امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

    انہی زور پکڑتی افواہوں کی تردید کرنے کے لیے گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔

    اس تقریب میں شرکت کے لیے ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں جبکہ اُن کے شوہر ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن اور بھانجے اگستیا نندا کے ہمراہ پہنچے۔

    اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے ایشوریا تھوڑا جلدی پہنچ گئی تھیں لہٰذا اُنہوں نے اپنے شوہر اور سُسر کا انتظار کیا تاکہ اُن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے نے اسکول کے باہر اپنے سُسر امیتابھ بچن سے بات چیت کی اور پھر اپنی نند کے بیٹے اگستیا سے بھی پیار سے ملیں۔

    اس سے قبل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ہمراہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اپنے بھانجے اگستیا نندا کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبہاولپور میں 5 ہزار سال قدیم شہر کی کھدائی کا فیصلہ
    Next Article نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ گلوکار بن گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.