راولپنڈی:شادی کی تقریب کے لیے پرانی شیروانی دیے جانے پر راولپنڈی کا شہری عدالت پہنچ گیا۔
شہری عثمان شبیر نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی شیروانی تیار کرنے کے لیے 20 ہزار روپے مانگے اور تیاری کی مد میں 15 ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کیے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی کے بجائے پرانی شیروانی تھما دی، فیشن ہاؤس کے مالک نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء کی خلاف ورزی کی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
متاثرہ شہری نے 8 ستمبر کو فیشن ہاؤس کو نئی شیروانی کی تیاری کا آرڈر دیا تھا۔