لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کے پہلے ورچوئل جلسہ کے موقع پر مختلف شہروں میں نیٹ سروسز متاثر ہونے کی شکایات سامنے آنے لگ گئیں، پی ٹی آئی نے آ ج17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آج پی ٹی آئی جلسے کے عین ٹائم پر حکومت نے نیٹ سروس معطل کر دی جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو خاصی مشکل کا سامنا کر نا پڑا ۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی ایجنڈے کی خاطر پوری قوم کو مشکلات میں ڈالنا ایک غیر جمہوری عمل ہے ۔
یا د رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی نے پاکستانی تاریخ کے پہلے ورچوئل جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 دسمبر رات 9 بجے اس میں شامل ہو کر تاریخ کا حصہ بنیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔