تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لطیف کھوسہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
    سیاست

    لطیف کھوسہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

    adminadminدسمبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور ماہر قانون سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا سفر کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے، ریاست ماں ہوتی ہے، آج نہ چادر چار دیواری کا تحفظ ہے اور نہ جان و مال کا، میں آج نفرتوں کو ختم کر کے ایک نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک خوبصورت شکل میں پاکستان کا خطہ دیا ہے، پاکستان کے عوام کو ہی مقتدر کرنا آئین کی منتہا ہے، پاکستان کے عوام ہی ریاست ہیں، آرٹیکل 7 میں عوام کے علاوہ کوئی ریاست نہیں، ریاست کی روح ہی عوام کے نمائندوں میں ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کا حل آئین میں موجود ہے، جب جب آئین سے روگردانی کی گئی نقصان اٹھانا پڑا، جمہور عوام ہے ، پاکستان جمہور اور جمہوریت پر بنا، پاکستان گولیاں چلا کر معرض وجود میں نہیں آیا، 1973 کا آئین ہی آج ہمیں جوڑے ہوئے ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آئین سے انحراف ضیاء الحق نے کیا، آج خمیازہ بھگت رہے ہیں، ضیاء الحق نے مولوی مشتاق کے ساتھ مل کر عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے لحد میں اتاردیا، ہم کب تک وزرائےاعظم کو اقتدار سے ہٹا کر کھیل تماشہ کرتے رہیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ عزت، ذلت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، سب سے پہلے میری ذمہ داری دھرتی ماں کے ساتھ ہے، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوتا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف فراہم کرے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، قباحتیں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب اختیارات سے تجاوز کیا جاتا ہے، پاکستان کی سر زمین بے آئین بن چکی ہے، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے الیکشن پر ایکشن لیا، عدلیہ کو چاہیے اپنے فیصلے پر عملداری کرائے، آئین ہی کے اندر چیزیں موجود ہیں، عدالت آئین پر من وعن عمل کرے، عدلیہ نے آئین پر حلف اٹھایا ہوا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوشل میڈیا پرچلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے: محمود خان
    Next Article ایلون مسک کی اٹلی کی ماؤں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.