تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پیپلز پارٹی کاپنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ
    سیاست

    پیپلز پارٹی کاپنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    adminadminدسمبر 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمپین کا 27 دسمبر سے گڑھی خدا بخش سے آغاز کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں شیری رحمان، شرجیل میمن، شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ستائش کا اظہار کیا۔

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بروقت الیکشن کا مطالبہ کیا، پیپلزپارٹی تو پہلے ہی الیکشن کے میدان میں ہے، کورکمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، بلاول بھٹو کمپین کو خود لیڈ کریں گے، عدالتی فیصلے سے پہلے ابہام تھا، کبھی سردی تو کبھی کچھ باتیں کی جارہی تھیں۔

    شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کا تسلسل سے مطالبہ کر رہی تھی، سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، پنجاب کے اندر من پسند ٹرانسفرز، پوسٹنگیں کی جارہی ہیں، پنجاب کے اندر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، 27 دسمبر سے پیپلزپارٹی کی باضابطہ الیکشن کمپین کا آغاز ہوگا۔

    شازیہ مری نے مزید کہا کہ جو ترقی سندھ میں ہوئی اسے پورے پاکستان میں لانے کا وقت آگیا ہے، عوام ووٹ سے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کریں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، الیکشن شیڈول کے حوالے سے بات ہوئی، پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت جس نے بروقت الیکشن کے لئے زور دیا، باقی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی تھیں، بلاول بھٹو نے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کئے۔

    شیرجیل میمن نے مزید کہا کہ کچھ جماعتوں نے ہائیکورٹ جاکر پٹیشن دائر کرکے بہانہ تلاش کیا، پیپلزپارٹی واحد جماعت جس نے اپنے منشور پرعمل کیا، کچھ لوگوں نے کہا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی، کچھ لوگ جھوٹ بول کر اپنی کمپین چلا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ پر حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت، نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے،عوام سڑکوں پر نکل آئی
    Next Article بالاکوٹ شوگران،بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم شدید سرد،سیاح پھنس گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.