تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » توشہ خانہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
    سیاست

    توشہ خانہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    adminadminدسمبر 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کیس بوگس اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق چیئرمین کی فیملی پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمپرومائز ہو، جس پارٹی نے اپنی دو حکومتیں ختم کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے دیئے صرف فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے تو ہماری استدعا ہے کہ آپ یقین دہانی کرائیں کہ آر اوز فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں گے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جیلوں میں بار بار نظر بند کرنے کے معاملے کو بھی دیکھنا چاہیے، اگر آپ پٹیشنرز کو نوٹس جاری رہنا شروع کریں تو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہوگی، سپریم کورٹ نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کا کہہ کر اچھا اقدام کیا، ہمیں آج بھی کنونشنز میں شرکت، جھنڈوں کی اجازت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ کس کو چننا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ہمیں جن کیسز میں نقصان ہوا وہ اس لیے ہوا کہ وہ سنے نہیں جا رہے، دھاندلی الگ بات ہے، اگر الیکشن پراسس میں ہماری شرکت نہیں ہوگی تو الیکشن میں پری پول رگنگ کر دی گئی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم کوشش کررہے ہیں اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آر اوز عدلیہ سے رکھوا دیتی ہماری تیاری مکمل ہے، جتنی مشکلات میں ہم مہم چلا رہے ہیں اگر لیول پلینگ فیلڈ ملے تو دو تہائی اکثریت ہماری ہی ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکارہ زرنش خان کا سندھ مورت مارچ پر شدید اظہار برہمی
    Next Article پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.