تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ زرنش خان کا سندھ مورت مارچ پر شدید اظہار برہمی
    فن و فنکار

    اداکارہ زرنش خان کا سندھ مورت مارچ پر شدید اظہار برہمی

    adminadminدسمبر 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ‘سندھ مورت مارچ’ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ شہرِ قائد میں خواجہ سراؤں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ مورت مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں خواجہ سراوْں نے شرکت کی تھی۔

    اس مارچ میں ذوالفقار بھٹو جونیئر، خواجہ سرا رہنما بندیا رانا اور رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔
    ‘سندھ مورت مارچ’ میں خواجہ سراؤں نے اپنے حقوق کے لیے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس مارچ میں موسیقی اور رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

    اب سوشل میڈیا پر ‘سندھ مورت مارچ’ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بولڈ لباس میں موجود گلوکارہ کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی خواجہ سرا رقص بھی کررہے ہیں۔

    اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے غصے سے بھرے تبصرے کیے تو وہیں شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے بھی ‘سندھ مورت مارچ’ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    زرنش خان نے کہا کہ “اس ملک میں مزید تباہی کی کیا ضرورت تھی؟، اب یہاں کھلم کھلا بے غیرتی ہورہی ہے”۔

    خیال رہے کہ سندھ مورت مارچ سندھ بھر میں مقیم خواجہ سرا افراد کے حقوق کے تحفظ کے کام کرنے والی مقامی تحریک کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے عالمی دن پر اس کو درپیش مسائل بیان کرنا تھا۔

    خواجہ سرا افراد کے حقوق کے لیے سندھ میں ہونے والا اپنی نویت کا یہ پہلا مارچ تھا جس میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں افراد نے کراچی کا رُخ کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کمی
    Next Article توشہ خانہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.