تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » روسی صدر کا چھٹی مدت کے لیے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
    بین الاقوامی

    روسی صدر کا چھٹی مدت کے لیے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

    adminadminدسمبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ کامیابی کی صورت میں یہ ان کا لگاتار تیسرا اور مجموعی طور چھٹا دورِ صدارت ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جو پہلے ہی آئینی اصلاحات کے باعث 2012 سے مسلسل دو بار (چھ چھ سال کی مدت کے لیے) جو 2024 میں مکمل ہو رہی ہے۔

    پوٹن سب سے پہلے 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے لیکن آئین کی رو سے کوئی شخص مسلسل دوسری بار صدر نہیں بن سکتا البتہ اگر ایک مدت سے دوسری مدت گیپ آجائے تو بنایا جا سکتا ہے۔

    اس شق کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ولادیمیر پوٹن 2008 میں صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے چار سال کے لیے ملک کے وزیراعظم بن گئے اور ساتھ میں ایک ربر اسٹیمپ صدر بھی رکھ لیا۔

    پوٹن 2012 تک ملک کے وزیراعظم رہے اور پھر مدت پوری ہونے پر دوبارہ صدر بن گئے اور جو پچھلی بار ربر اسٹیمپ صدر تھے وہ اب ڈمی وزیراعظم بن گئے۔

    2012 میں صدر بنتے ہی پوٹن نے آئین تبدیل کرکے صدر کے عہدے کی مدت کو 12 سال کردیا جو چھ چھ سال کے دو حصوں پر مشتمل ہوگئی۔ یہ مدت صدارت بھی اب 2024 میں ختم ہورہی ہے۔

    اگر صدر پوٹن دوبارہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030 اور زیادہ سے زیادہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں۔

    پوٹن 1999 سے روس کے مسلسل وزیراعظم اور صدر رہے ہیں۔ جب وہ صدر بنتے ہیں وزیراعظم کا عہدہ بے اختیار ہوجاتا ہے اور جب وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو صدر بننے والا محض ایک ربر اسٹیمپ ہوتا ہے۔

    صدر پوٹن جوزف اسٹالن کے بعد سے روس کے کسی بھی دوسرے حکمران کے مقابلے میں طویل عرصے تک صدر رہ چکے ہیں یہاں تک کہ لیونیڈ بریزنیف کے 18 سالہ دور کو بھی مات دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ روسی قانون سازوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے 17 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو فائنل طلبی کا نوٹس جاری
    Next Article شیر افضل مروت کی باجوڑ میں گرفتاری، کارکنوں کے احتجاج پر رہائی مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.