تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائنسدانوں کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،انسانی خلیوں سے انتہائی چھوٹے روبوٹ تیار
    ٹکنالوجی

    سائنسدانوں کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،انسانی خلیوں سے انتہائی چھوٹے روبوٹ تیار

    adminadminدسمبر 3, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد انسان کی سانس کی نالیوں سے حاصل کردہ خلیوں سے انتہائی چھوٹے زندہ روبوٹ تیار کر لئے جو دو ماہ تک بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ماہرین کی ٹیم نے انسان کی سانس کی نالی سے ’اسٹیم سیلز‘ یعنی خلیے حاصل کئے، جنہیں لیبارٹری میں ایک اور طرح کے خلیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خلیات کو لیبارٹری میں ملانے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی اور سات دن سے پہلے پہلے اسٹیم سیلز سے ازخود چھوٹے زندہ روبوٹ تیار ہوگئے جنہیں’اینتھروبوٹ‘ کا نام دیا ہے جو انتہائی چھوٹے کیڑے مکوڑوں کی طرح نظر آتے ہیں۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ تیار کئے گئے اینتھروبوٹس لیبارٹریز، کھانوں سمیت دیگر مقامات پر 60 دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ماہرین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تیار کئے گئے مذکورہ روبوٹوس کو طبی تحقیق اور علاج کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انہیں کیسے طبی کاموں میں استعمال کیا جائے گا؟

    ممکنہ طور پر مستقبل میں ایسے ننھے روبوٹوس کو انسانی جسم کے اندر ہونے والے زخموں، بیماریوں اور مسائل کو ٹھیک کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور انہیں جسم میں داخل کر کے انہیں ایسی ہدایات دی جا سکتی ہیں کہ وہ اندر جا کر ڈاکٹر کا کام سر انجام دیں۔

    اسٹیم سیلز جنہیں عام زبان میں خلیے کہا جاتا ہے، انسانی جسم کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں، یہ انتہائی پیچیدہ طریقے سے حاصل کئے جاتے ہیں۔

    اسٹیم سیلز سانس کی نالی، ایمبریوز اور رحم مادر سمیت دیگر انسانی اعضا میں پائے جاتے ہیں، یہ خون، جلد اور ہڈیوں کے درمیان ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو انتہائی کچا ہوتا ہے اور وہ کسی بھی چیز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کہ اس کی کئی کاپیاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز5 دسمبر سے ہو گا
    Next Article نگران وزیرِ اعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.