تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی وزیر اعظم کی لبنان کو بھی تباہ کر نے کی دھمکی
    بین الاقوامی

    اسرائیلی وزیر اعظم کی لبنان کو بھی تباہ کر نے کی دھمکی

    adminadminدسمبر 3, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے حزب اللہ کی طرف سے حملوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے کا نتیجہ لبنان کی تباہی ہو گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو بدترین بمباری سے تباہ کرنے کے بعد اسرائیل کے اگلے عزائم ان کی اس گفتگو سے آشکار ہیں کہ خطے میں اسرائیل کے اگلے اہداف کیا ہوں گے نیز اسرائیل اب صرف غزہ تک رکا نہیں رہے گا۔

    نیتن یاہو نے اس سلسلے میں اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا ہماری ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سے بچاؤ کے لیے تیاری مکمل ہے ، ہم نے حزب اللہ کے خلاف شمالی سرحد پر مضبوط دفاع کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شمال میں حزب اللہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ہر ممکنہ عمل کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ہم دہشت گردی کے مراکز تباہ کر رہے ہیں، انہیں سرحد سے دور دھکیل رہے ہیں اور ان کا اسلحہ اور بارود تباہ کر رہے ہیں۔

    وہ اپنی اس حکمت عملی کے بار ے میں کہہ رہے تھے کہ ہم شمال میں اپنی اس مضبوط دفاع کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے جنوب میں مکمل فتح حاصل کرلیں گے ۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کھلے انداز میں کہا کہ یہ واضح رہنا چاہیے کہ ہم اپنے جنوب اور شمال میں سلامتی کا ماحول بحال کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، اگر حزب اللہ نے غلطی کی اور ایک مکمل جنگ میں داخل ہوا تو وہ سمجھ لے کہ اس نے لبنان کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کرالیا۔

    یاد رہے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ طویل عرصے سے حماس کا اتحادی گروپ ہے ، حال ہی میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان لبنانی سرحد کے آر پار شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب رہے، سراج الحق
    Next Article بھارت میں چار ریاستی انتخابات، بی جے پی 3، کانگریس ایک ریاست میں فتح یاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.