تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صیہونی فورسز کے غزہ پرحملے جاری، 300 سے زائد فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    صیہونی فورسز کے غزہ پرحملے جاری، 300 سے زائد فلسطینی شہید

    adminadminدسمبر 3, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ کی رہائشی عمارتیں جارحیت کا نشانہ بن گئیں ،بمباری سے غزہ شہر کو پانی پہنچانے والی مین سپلائی لائن بھی متاثرہوئی جبکہ صیہونی فورسز نے غزہ میں 2 دن کےاندر 400 سے زائد مقامات کو ٹارگٹ کیا۔

    غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    خان یونس، جبالیہ کیمپ اور النصر اسپتال کے اطرا ف میں بھی شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو روز میں 300 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 650 زخمی ہوگئے ۔

    فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مقامی ذرائع کے مطابق جنگی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے۔

    غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رفح میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 15 ہزار 207 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں 70 فیصد تعداد صرف بچوں اور خواتین کی ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے جان بوجھ کر 130 طبی اداروں کو نشانہ بنایا جس سے 20 ہسپتال سروس سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ غزہ میں طبی عملے کے 280 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں محصور متاثرین کیلئے رفاح کراسنگ سے عالمی انسانی امداد کی ترسیل پر ایک روز کی بندش کے بعد عالمی دباؤ کے بعد امدادی سامان کے 50 ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے۔

    غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے، اسرائیل نے مذاکرات میں کسی قسم کی پیشرفت نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دوحہ میں موساد کی مذاکراتی ٹیم کو اسرائیل واپس آنے کا حکم دیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے اور وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے دوحہ میں اپنی ٹیم کو اسرائیل واپس آنے کا حکم دیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ حماس نے اپنے حصے کے معاہدے کو پورا نہیں کیا، جس میں تمام بچوں اور خواتین کی رہائی کی فہرست حماس کو بھیجی گئی تھی اور حماس نے ان کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

    جواب میں حماس نے اسرائیلی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا ہے ، باقی یرغمالی اسرائیلی فوجی ہیں یا پھر فوج کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

    قبل ازیں ایک باخبر ذریعے نے خبررساں ادارے کو بتایا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کی ایک ٹیم غزہ میں لڑائی میں ایک اور جنگ بندی کے بارے میں قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ہفتہ کو دوحہ گئی تھی۔

    القسام بریگیڈ نے صیہونی فورسز پر حملوں کی ویڈیوجاری کردی۔

    القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج پرتابڑ توڑ حملے کیے گئے ہیں ، شمالی غزہ میں بیت حنون میں اسرائیلی گاڑیوں کوتباہ کردیا گیا جبکہ کئی اسرائیلی فوجیوں کےجہنم واصل ہونےکی اطلاعات بھی ہیں ۔

    مزید برآں حماس نے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک کوئی بھی اسرائیلی قیدی رہانہ کرنےکااعلان کیا ہے ، حماس کےڈپٹی چیف صالح العروری کہتے ہیں کہ اسرائیلی شہریوں کے ساتھ متعدد فوجی بھی ہماری قید میں ہیں ، اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ، اب کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے۔

    صالح العروری نے جنگ میں خواتین اور بچوں کو نشانہ نہ بنانے کااعلان کردیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے دمشق پر بھی بمباری کی ، شامی دارالحکومت میں حملوں کے دوران پاسدارن انقلاب کے 2جنگجوؤں سمیت ایران کے حمایت یافتہ 4جنگجو شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج نے لبنان پر بھی بمباری کی جبکہ حزب اللہ نے اسرائیلی فورسز پر جوابی میزائل حملے کئے ہیں.

    یاد رہے کہ جنگی وقفوں کے بعد جمعہ کے روز سے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملے پھر سے شدت اختیار کر چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ
    Next Article اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ، مستعفی ہونے کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.