ونڈہوک: افریقی ملک یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ورلڈ کپ کوالیفائر افریقہ کے گروپ میچ میں روانڈا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ایرک ڈوسنگیزیمانا 19 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
یوگنڈا کی ٹیم نے 66 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 9ویں اوور میں پورا کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا،آئی سی سی کے مطابق یوگنڈا کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے والی پانچویں افریقی ٹیم بن جائے گی۔
خیال رہے کہ یوگنڈا کی روانڈا کے خلاف کامیابی کے بعد زمبابوے کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی، زمبابوے کو میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کےلیے یوگنڈا کی شکست کی ضرورت تھی۔