اسلام آباد: دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کے کاز کی حمایت کر دی۔
گزشتہ کچھ عرصے میں ٹک ٹاک اور ایکس پر ہیش ٹیگ آئی سٹینڈ ود فلسطین اور ہیش ٹیگ آئی سٹینڈ ود اسرائیل ٹاپ ٹرینڈ رہے ہیں اور گزشتہ دنوں کے دوران سوشل میڈیا کے تقریباً سبھی پلیٹ فارمز پر غزہ اور اسرائیل کے حوالے سے ویڈیوز ٹرینڈ میں رہیں اور دونوں جانب کی صورتحال پر عالمی سطح پر تبصرے اور تنقید نمایاں رہے۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ جنریشن زیڈ یوزرز یعنی 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والی ڈیجیٹیل میڈیا جنریشن کے افراد نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور ٹرینڈز کی روشنی میں سامنے آیا کہ عالمی سطح پر عام آدمی کی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور وہ انہیں اپنے خلاف مظالم اور حق کے لیے کھڑے ہونے پر حق بجانب سمجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا ٹرینڈز کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں ہیش ٹیگ آئی سٹینڈ ود اسرائیل کو 240 ملین ویوز ملے وہیں ہیش ٹیگ آئی سٹینڈ ود فلسطین کو 870 ملین کی کثیر تعداد میں ویورز کی جانب سے پذیرائی ملی ان میں