تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی،سراج الحق
    پاکستان

    بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی،سراج الحق

    adminadminنومبر 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی، پانامہ لیکس، پنڈوراباکس میں غریبوں کا نہیں حکمرانوں کا نام ہے۔ ملک پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا پھر ہم کیوں پیچھے رہ گئے ہیں؟

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزارارب سے زائد کرپشن ہوتی ہے، ریلوے، واپڈا سمیت ہر ادارہ خسارے میں ہے، اداروں کے خسارے کی بڑی وجہ قیادت کرپٹ ہے، ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ہر سال اشرافیہ 7 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، جب صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی چور ہوگا تو بازار کا چوکیدار چور کیوں نہیں ہوگا؟ بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی، پانامہ لیکس، پنڈوراباکس میں غریبوں کا نہیں حکمرانوں کا نام ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر قوم کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے تو الیکشن میں لیٹروں، چوروں کے بجائے دیانت دار لوگوں کو موقع دیں، آج ملک میں غربت، مہنگائی چاروں طرف ناچ رہی ہے، پاکستان پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ اژدھوں،آستین کے سانپوں نے قوم کو بار بار ڈسا۔

    سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کو چاول، بسکٹ نہیں اسلحے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نے فلسطینیوں کے لئے ایک جلسہ نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی نہیں ہے، 76سالوں سے انگریز کے بوٹ پالش کرنے والے مسلط ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں 13 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کے بچوں کے پاس دودھ اور پانی نہیں ہے، غزہ میں ماؤں کے بچے شہید ہو رہے ہیں، غزہ میں چاروں اطراف بمباری اور بارود کی آگ ہے، غزہ میں 37 دن بعد معصوم زندہ نکل آیا، معصوم نے باہر نکل کر بتا دیا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری حکومت نےایک ایسا بیان نہیں دیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، نگران وزیراعظم نے دو ریاستی حل کا بیان دیا، ہماری نگران حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، او آئی سی نے کچھ نہیں کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج
    Next Article سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد فلسطین کاز کی حامی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.