کراچی: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ۔ 100 انڈیکس 60 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔