میڈرڈ:ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جینک سنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 سال بعد اٹلی کو چیمپئن بنادیا۔
سپین میں جاری ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں اٹلی نے 1976 کے بعد دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ، جینک سنر نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر یہ جیت حاصل کی۔
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جینک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا ، انہوں نے ہفتے کے روز سربیین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی جینک سنر اور تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباددی ۔