تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئندہ الیکشن کے بعد 172 ممبران کی اکثریت ثابت کرنا بھی مشکل ہوجائیگا،شیخ رشید
    پاکستان

    آئندہ الیکشن کے بعد 172 ممبران کی اکثریت ثابت کرنا بھی مشکل ہوجائیگا،شیخ رشید

    adminadminنومبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی : سابق وزیرِ داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ لوگ الیکشن سے زیادہ اپنے معاشی مسائل کا حل چاہتے ہیں، مجھے ڈر ہے آئندہ الیکشن کے بعد 172 ممبران کی اکثریت ثابت کرنا بھی مشکل ہوجائیگا۔آرمی چیف سے ہاتھ جوڑ کراپیل کرچکا ہوں کہ 9 مئی میں گرفتاربے گناہ افراد کوچھوڑ دیا جائے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اگر جیل چلا گیا تو راشد شفیق معاملات سنبھالیں گے، راولپنڈی کے 2 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل،گھرکا کرایہ اور راشن ہے ، پاکستان کے عوام ،مسلح افواج اور عدلیہ مل کرملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ معیشت کی طرف توجہ دی جائے، الیکشن ہوں گے تو شاید الیکشن سے ملکی مسائل میں کچھ بہتری آجائے، آنے والی حکومت کے لئے معیشت بہت بڑا مسئلہ اور سوالیہ نشان ہے۔
    شیخ رشید نے بتایا کہ مری میں چہل پہل کرنے والے 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، اگر جیل بھیجا گیا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا، سانحہ 9 مئی بابت کسی کے خلاف 164 کا بیان نہیں دیا، میں اکیلا شیخ رشید 9 مئی کے 68 مقدمات میں نامزد ہوں، ایک بندہ اتنی جگہوں پر ایک ساتھ کیسے ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لئے پھر وقت مانگا ہے، ہم تو عبوری ضمانتوں پر بھی دلائل کے لئے تیار تھے، میرے اور راشد شفیق کیخلاف راولپنڈی کے تھانوں میں 10 مقدمات ہیں۔

    شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں نے سانحہ 9 مئی پر کسی کے خلاف 164 کا بیان نہیں دیا، میں نے 40 دن چلہ اس لیے کاٹا ہے کہ کسی کے خلاف 164 کا بیان نہ دیا جائے، آرمی چیف سے ہاتھ جوڑ کراپیل کرچکا ہوں کہ 9 مئی میں گرفتاربے گناہ افراد کوچھوڑ دیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
    Next Article پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کاکوٹ مارشل ،بغاوت کاجر م ثابت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.