راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔
شیخ رشید احمدنے یہ بھی کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔