تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تمام سیاسی جماعتیں جلسے کررہیں، ایک پارٹی پر پابندی ہے، پشاور ہائیکورٹ
    پاکستان

    تمام سیاسی جماعتیں جلسے کررہیں، ایک پارٹی پر پابندی ہے، پشاور ہائیکورٹ

    adminadminنومبر 23, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں لیکن ایک پارٹی پر پابندی ہے، سیاسی جماعتوں کے جلسے پر ڈپٹی کمشنرز کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ایک پارٹی درخواست دیتی ہے تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو کنونشن اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی۔

    ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں کنونشن اور جلسوں کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پہلے درخواست دینی ہوگی اور اس کے بعد ایس او پیز کے مطابق جلسے یا کنونشن کئے جاسکتے ہیں، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اب الیکشن ہورہے ہیں سب کو یکساں مواقع دینے چاہئیں۔

    وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار درخواست دی لیکن اجازت نہیں دی جارہی جبکہ پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بڑا جلسہ کیا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ ہے کہ امن و امان کے سیریس تھریٹس ہیں، کچھ سیاسی پارٹیز اور رہنماؤں کو سیریس تھریٹس ہیں، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پُرامن طریقے سے ہوجائیں، آپ اگر اس طرح ان رپورٹس کے پیچھے لگے رہیں گے تو پھر الیکشن نہیں ہوں گے۔

    وکیل درخواست گزار شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم درخواست دیں گے یہ ہمیں کل جلسے کی اجازت دیں، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ حکومت نے ایس او پیز بنائے ہیں اس کے مطابق آپ درخواست دیں، سڑک پر جلسے کی اجازت نہیں، کسی بھی سیاسی پارٹی کو سڑک پر جلسے کی اجازت دی گئی تو اس ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جلسے کریں لیکن سڑکیں بند نہ ہوں، سیاسی پارٹیاں اپنا منشور پیش کریں، جسے ووٹ دینا ہے وہ ان کو ووٹ دیں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ ایس او پیز کے مطابق حلف دیں کہ اداروں کے خلاف تقریر نہیں کریں گے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ہمیں پھر بھی اجازت نہیں دیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ ایس او پیز آگئے ہیں اور اب یہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، دفعہ 144 کی مدت ختم ہونے کے بعد آپ درخواست دیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جس وکیل نے کنونشن کے لئے درخواست دی اسے ہراساں کیا جارہا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ اس میں متعلقہ پولیس افسر کو آئندہ سماعت پر بلالیتے ہیں، آپ ایس او پیز کے مطابق درخواست دیں اور اداروں پر تنقید نہ کریں، عدالت نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمونس الہٰی کے گرد گھیرا مزید تنگ، وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ
    Next Article پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا،آصف زرداری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.