تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
    پاکستان

    اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    adminadminنومبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ صوبہ خیبر پختون میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں توسیع کی جائے گی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن کپیسٹی میں اضافہ کرکے عوام کو قابل اعتماد سپلائی فراہم کی جائے گی۔ لاہور شہر میں بجلی کی ٹرانسمیشن کے نقصانات میں کمی آئے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاور ٹرانسمیشن مضبوط بنانے کا منصوبہ قومی گرڈ کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھا کر اس کے استحکام کو تقویت دینے میں مدد کرے گا۔ یہ منصوبہ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دے کر 500 کے وی اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے لوپس کو بند کرے گا اور پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کو تبدیل کر کے پنجاب میں لاہور شہر میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرے گا۔

    اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اس حوالے سے وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف کاکہنا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور یہ دیہی آبادی کو اقتصادی مواقع بھی فراہم کرے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق ہم توانائی کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے توانائی کی حفاظت کے حصول کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشیخ رشید احمد کیخلاف درج مقدمات سے متعلق فریقین کو نوٹس جاری
    Next Article سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.