تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میری شادی کا جوڑا کیوں کاپی کیا؟ صبور علی ناراض ہو گئیں
    فن و فنکار

    میری شادی کا جوڑا کیوں کاپی کیا؟ صبور علی ناراض ہو گئیں

    adminadminنومبر 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے ڈراما سیریل “منت مراد” میں اُن کی شادی کا جوڑا اور یادگار لمحات کو کاپی کرنے پر شکوے کا اظہار کیا ہے۔

    خوبرو اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار طلحہ چہور کا نجی ٹی وی چینل سے ڈراما سیریل “منت مراد” نشر کیا جارہا ہے جسے سامعین کی طرف سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے، گزشتہ روز اس ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط میں منت اور مراد (اقرا عزیز اور طلحہ) کی شادی کے مناظر دکھائے گئے۔

    منت اور مراد کی شادی دیکھ کر جہاں ڈرامے کے مداح خوش ہوئے تو وہیں صبور علی ناراض ہوگئیں کیونکہ اس ڈرامے میں شادی کی مکمل تھیم کو صبور علی اور علی انصاری کی اصل شادی سے کاپی کیا گیا۔

    صبور علی نے اپنی شادی کے دن معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کردہ کامدانی عروسی لباس زیب تن کیا تھا جس کے ساتھ اُنہوں نے روایتی سفید اور گولڈ جیولری کا انتخاب کیا تھا۔

    علی انصاری اور صبور کی شادی کی تھیم کے لیے سفید رنگ کے پھولوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور اسٹیج پر اُردو زبان میں صبور علی اور علی انصاری کا نام درج تھا۔

    اب ڈراما سیریل “منت مراد” میں اقرا عزیز نے شادی کے سین کے لیے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا وہی جوڑا پہنا جو صبور نے اپنی شادی پر پہنا تھا جبکہ شادی کی مکمل تھیم بھی وہی تھی جو علی انصاری اور صبور علی کی شادی کی تھی۔

    شادی کے حسین لمحات کو کاپی کرنے پر صبور علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں اپنی اور اقرا عزیز کی تصویر پوسٹ کی۔

    صبور علی نے کہا کہ “میں یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کی حسین یادیں، میرے یادگار اور قیمتی لمحات، میرے جذبات اور میری زندگی کا سب سے اہم اور خاص دن کا میرا لباس اور میری جیولری سے لیکر میرے میک اپ تک کو ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے”۔

    اُنہوں نے کہا کہ “میں نے اپنی شادی کے لیے لباس، جیولری اور میک اپ سے لیکر تھیم تک کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن یہاں میری پوری شادی کو ہی کاپی کرلیا گیا”۔

    اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ “کسی چیز سے متاثر ہونے اور کاپی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے”۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں صبور علی اور علی انصاری کی شادی ہوئی تھی جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنگراں وزیراعظم اور کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
    Next Article فیض آباد دھرنے پر کسی کا احتساب نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی دیکھنا پڑا، سپریم کورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.