تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
    پاکستان

    نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    adminadminنومبر 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وزیراعظم کے پاس 10 تولہ سونا ہے جس کی مالیت محض 80 ہزار روپے ہے، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک گھر ہے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

    نگراں حکومت کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مجموعی طور پر 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ کے پاس 10 تولہ سونا موجود ہے، وزیراعظم نے اس کی مالیت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ ان کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین موجود ہے جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔

    ان کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار روپے کے شیئرز ہیں، انوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے موجود ہیں، کراچی ڈی ایچ اے میں 40 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر ان کا ہے، وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے مالیت کا گھر ظاہر کیا ہے، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے ان دونوں اراضی کو والد سے تحفہ ملنا ظاہر کیا ہے۔

    شمشاد اختر نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، ان کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ ہیں، ٹریژری بلز میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔

    انہوں نے ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے کی نقدی ہے جب کہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے موجود ہیں، شمشاد اختر نے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

    نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، ان کی اہلیہ کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے مالیت کے ہیں، ان کے SMC پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار روپے کے شئیرز ہیں، وہ ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔

    نگران وزیر اطلاعات نے 4 تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کی اہلیہ کے پاس 18 لاکھ روپے نقدی موجود ہے، انہوں ںے اپنے پاس 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیے ہیں، جب کہ بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس بینک میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ظاہر کی ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ ان کے پاس ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ہے، اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی ہے، سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہورکار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کا کیس، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ شامل
    Next Article میری شادی کا جوڑا کیوں کاپی کیا؟ صبور علی ناراض ہو گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.