آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرکے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی۔
اس وقت بھارت کے 9 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 75 ہے۔