اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بولا سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔
عدالت نے پوچھا کہ بشری بی بی کے وکلا کہاں ہیں،جس پر نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ معلوم نہیں ،اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ صاحب وکیل ہیں، عدالت نے کہاکہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔