تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فیض حمید پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں،نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
    پاکستان

    فیض حمید پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں،نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

    adminadminنومبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے فیض حمید کے خلاف معیز احمد کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار معیز احمد نے فیض حمید کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی درخواست کی۔ درخواست گزار کے فیض حمید پر لگائے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے الزامات درست ثابت ہوئے تو وفاقی حکومت اور اداروں کی ساکھ کم ہوگی۔ اداروں کی ساکھ بچانے کےلیے درخواست گزار کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 کے تحت اس معاملے میں فی الحال مداخلت نہیں کرنا چاہتی، اگر درخواست گزار وزارت دفاع میں شکایت درج کرواتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار نے فیض حمید پر سنگین الزامات عائد کی۔ درخواست گزار کے مطابق اداروں نے اس کے گھر اور دفتر پر غیرقانونی چھاپہ مارا اور اہلخانہ کو غیرقانونی تحویل میں رکھا گیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیض حمید کے کہنے پر ان کا قیمتی اور دفتری سامان لوٹا گیا۔ درخواست گزار اور انکے اہلخانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیض حمید کے ماتحت افسران نے ان کے کہنے پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت نے سوال کیا کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کا کیسے بنتا ہے؟ جس پر درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ کارروائی کےلیے کوئی متعلقہ فورم نہیں بنتا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار فیض حمید کے خلاف وزارت دفاع سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے الزامات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے معیار پر پورا نہ اترنے پر فیض حمید کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کے پاس فیض حمید سمیت دیگر فریقین کے خلاف دوسرے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو چھیڑے بغیر یہ درخواستیں نمٹاتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہو وہ غیر آئینی ہے،وکیل سلمان اکرم راجا
    Next Article جماعت اسلامی کا 19 نومبر کو غزہ مارچ کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.