تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، بھائی کیلئے کھڑی ہیں،علیمہ خان
    سیاست

    بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، بھائی کیلئے کھڑی ہیں،علیمہ خان

    adminadminنومبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر وہ ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑی ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں، اوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سازش کے بارے میں بتایا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں اور جنہوں نے سازش کی وہ باہر ہیں، انہوں نے سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا، اسی لیے ٹرائل چل رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے ہم نے انہیں دیکھا، سابق وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ ٹرائل کیسے چلائیں گے، جو ہو رہا ہے وہ مذاق ہے، پہلے بتایا جائے یہ 190 ملیں پاونڈ کہاں ہیں؟، سابق وزیراعظم نے جج کے سامنے کہا کہ این سی اے نے پکڑا کہ 20 ملین والی پراپرٹی 50 ملین میں کیسے خرید لی گئی؟، وہ پراپرٹی حسین نواز کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا کسی نے دیکھا کہ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں انصاف ملا ہو؟، اس کی عدالت میں تو کیس لگنا ہی نہیں چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ اب ان کی پارٹی اصلی پارٹی ہے، کوئی بلیک میل، کوئی مجبوری اور کوئی کمزوری میں ہار جاتا ہے۔

    عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وکلا نے ساتھ دیا، 9 مئی کی سب نے مذمت کی ہے، وہ مجرم تھے جنہوں نے یہ حرکت کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب
    Next Article جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہو وہ غیر آئینی ہے،وکیل سلمان اکرم راجا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.