تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اب ایسا نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کھمبا کھڑا کرے تو وہ جیت جائے گا،حمزہ شہباز
    سیاست

    اب ایسا نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کھمبا کھڑا کرے تو وہ جیت جائے گا،حمزہ شہباز

    adminadminنومبر 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے اعلیٰ تر مفاد میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے، پالیسیوں کا تسلسل اس وقت آئے گا جب اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بنا کر آگے چلیں گے۔

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے مشکل ترین الیکشن ہونے جا رہے ہیں، اب ایسا نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کھمبا کھڑا کرے تو وہ جیت جائے گا، ہر سیاسی جماعت کو محنت کرنا ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری جماعت کو جھوٹے، من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا، اللہ تعالیٰ نے سب کیسز سے بری کر دیا، انسان سیاست کو مخلوق خدا کی خدمت سمجھ کر کرے تو اس سے زیادہ عبادت نہیں۔

    حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ غریبوں کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کئے، کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی تھیں وہ معاملہ بطور وزیراعلیٰ فوری حل کیا، کہتے ہیں خاموشی کی بھی زبان ہوا کرتی ہے، بہت ٹف الیکشن ہوگا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کارکن کہلانے میں زیادہ فخر محسوس ہوتا ہے، بطور وزیراعلیٰ بھی کارکن بن کر کام کیا، جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ عبرت کا نشان ہیں، شہبازشریف یا مجھ پر بطور وزیراعلیٰ ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کو زراعت پر بہت زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا، ہماری نوجوانوں کی آبادی کو ہنر مند کر کے پروفیشنل بنانا ہوگا ہم اب کسی صورت یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اب ملکی ترقی سیاست کی نظر ہو۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم کارکنوں کو کبھی نہیں بھولتے، مشکل وقت میں جو کارکن ہمارے ساتھ کھڑے رہے وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، برداشت کا مادہ تمام سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے، پھر ملک ترقی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 16 ماہ کا اتحاد تھا، سب کو برداشت کیا، سب کی سنی، سب کو مل کر چلنا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا
    Next Article نواز شریف کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.