کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشحالی و مساوات کے دیئے جلا کر اپنے وطن کو دنیا میں روشنیوں کا مرکز بنائیں گے۔
اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تہوار روشنی و خوشی کی علامت اور اندھیروں پر روشنی کا پیغام بھی ہے، پیپلزپارٹی بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی اور بھائی چارے و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے، شہید بینظیر بھٹو نے زندگی بھر پاکستان کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی، آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر اقلیتی برادری کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔