راولپنڈی :نیب راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر فواد چوہدری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
فواد چوہدری کو پنڈ دادنخان دہرا کیرج وے کرپشن کیس میں طلب کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کو 13 نومبر صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب راولپنڈی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ فواد چوہدری مقررہ تاریخ پر پیش ہو کر معاملہ پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔