تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے، بابر اعظم
    کھیل

    سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے، بابر اعظم

    adminadminنومبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلورو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہم اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے۔

    بھارتی شہر بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، اگر فخر 20 یا 30 اوور کھیل گیا تو ہم اس کو حاصل کرسکتے ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کسی ایک شعبے میں نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہم اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، پچھلے 3 سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا اور کپتانی بھی کر رہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھ پر کوئی پریشر ہے، ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں، ہمیں بھارت میں کافی پیار اور سپورٹ ملی۔ میرا ہدف تھا کہ بطور بیٹر اچھا فنش کروں، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں۔
    ان کاکہناتھا کہ صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، کبھی کبھار کنڈیشنز فیور نہیں کرتیں کہ کھل کر کھیلیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلی بار بھارت آئے ہیں، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا، میں مانتا ہوں کہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم
    Next Article پاکستان آئی سی سی ورلڈ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا،حریم شاہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.