تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کے تحت سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا افتتاح
    پاکستان

    پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کے تحت سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا افتتاح

    adminadminنومبر 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ کا افتتاح کردیا۔پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

    "سکھ یاترابکنگ پورٹل” کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، پورٹل کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا جبکہ سکیورٹی سروسز ہائر کرنا بھی ممکن ہوگا، ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہوگا۔

    اس حوالیسے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پر کوئی دشوار ی نہیں ہوگی، پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

    پورٹل کے قیام پر ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹر ممبال سنگھ نے کہا کہ "سکھ یاترابکنگ پورٹل” کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سکھ یاتری سال میں 4 مرتبہ پاکستان آتے ہیں، اب بہت آسانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکار بن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کیلئے "سکھ یاترا بکنگ پورٹل” قائم کر کے دل جیت لئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز ٹورازم، اطلاعات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی، جی ایم ٹی ڈی سی پی اور ایڈیشنل سیکرٹری وقف املاک بورڈ اس موقع پر موجود تھے۔

    سکھ برادری کی ممتاز شخصیات چیئرمین پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ، ڈاکٹرممبال سنگھ، گوپال سنگھ چاولہ، سردار رنجیت سنگھ، سردار سربیت سنگھ، جنم سنگھ، کلیان سنگھ کلیان، مہندر سنگھ، سردار بشان سنگھ اور سردار گوبند سنگھ نے بھی پورٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی موٴقف مسترد
    Next Article سونے کی فی اونس قیمت میں بڑی کمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.