تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوٹیوب نے پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں،صارفین نالاں
    سوشل

    یوٹیوب نے پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں،صارفین نالاں

    adminadminنومبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفورنیا: ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے برہمی کااظہار کیا جارہا ہے ۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلان کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    یوٹیوب پریمیئم صارفین کو ای میل کے ذریعے قیمتوں کے اضافے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ، بھیجی گئی ای میل میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے۔

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

    قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا لیکن صارفین کی جانب سے کمپنی کے اس اقدام پر شدید غصے اور ناراضگی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔

    صارفین نے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم کے متعلق شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے سروس کا استعمال ترک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی،جہانگیر ترین
    Next Article ورلڈ کپ،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سائنسدانوں نے زمین کی پرت کے نیچے چھپے ایک وسیع سمندر کو دریافت کرلیا

    ستمبر 4, 2024

    امام الحق اور انمول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    نومبر 26, 2023

    نیپالی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    نومبر 14, 2023

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.