تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق رپورٹس طلب کر لی
    پاکستان

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق رپورٹس طلب کر لی

    adminadminنومبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے زیر قبضہ زمین سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔

    بدھ کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کی سماعت کی جس کے دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ملک ریاض کے وکیل سلمان اسلم بٹ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم کی تفصیلات اور سپریم کورٹ کے اکاؤنٹنٹ کو فوری طور پر طلب کیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے تھے وہ کہاں ہیں؟ جس پر وکیل سلمان اسلم بٹ نے بتایا کہ وہ ملک ریاض کی جانب سے پیش ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کے بیٹے اور بیوی کے وکیل کون ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ میں صرف ملک ریاض کی طرف سے نمائندگی کر رہا ہوں۔

    چیف جسٹس نے وکیل کو موکل سے رابطہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے معلوم کرلیں کیونکہ ایک ہی خاندان کے سب افراد ہیں، ایسا نہ ہو عدالت کوئی حکم جاری کرے اور بعد میں اعتراض آجائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون سے بالاتر ہے؟، جس پر وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے ہیں کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہو، جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ جذباتی نہ ہوں یہ آپ کا ذاتی کیس نہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ 2019 کا فیصلہ ہے، آپ توہین عدالت میں آئے نہ عملدرآمد میں، تو پھر ہم فیصلہ ختم کر کے آپ کو اصل پوزیشن پربحال کر دیتے ہیں، آپ ادائیگی نہ کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ میں ادائیگی کے لیے تیار ہوں مگر مجھے زمین تو پوری دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جونقشہ دکھا رہے ہیں یہ خود کا بنایا ہوا ہے، سرکارکا نقشہ دکھائیں، وکیل نے بتایا کہ میں جو آپ کو نقشہ دکھا رہا ہوں یہ ایم ڈی اے کا منظور شدہ ہے۔

    چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ سے قانونی بات پوچھی جائے تو آپ نقشے دکھانا شروع کر دیتے ہیں، یہ بالی یا ہالی ووڈ نہیں کہ اداکاری چلے، آپ قانونی نکتے پر آ ہی نہیں رہے۔عدالت عظمٰی کی جانب سے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین سے متعلق رپورٹس طلب کر لی گئیں۔

    عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈویلپمینٹ اتھارٹی شواہد کے ساتھ رپورٹ دیں جبکہ سندھ حکومت اور ایم ڈی اے زمین کا سروے بھی کرائیں یہ بھی لکھا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کا نمائندہ بھی سروے ٹیم کے ہمراہ ہوگا، سروے میں سرکاری زمین پر قبضے کے الزمات کا بھی جائزہ لیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے درخواستگزار محمود اختر نقوی کو بھی سروے ٹیم کا حصہ بنا دیا اور سروے رپورٹ 23 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ وکیل مشرق بینک کے مطابق رقم بھیجنے والے کی تفصیل ڈیٹا ملنے پر ہی دی جاسکتی ہے، مشرق بینک متعلقہ معلومات ملنے پر رقم بھیجنے والے کی تفصیلات فراہم کرے،190 ملین پاؤنڈ اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق دیگر درخواستیں بھی سنیں گے۔عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفوجی عدالتیں فوری بحال کی جائیں، استحکام پاکستان پارٹی کا مطالبہ
    Next Article اسرائیل کی حمایت پر کینیڈین شاعرہ روپی کور نے امریکہ کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.