سابق ٹیسٹ پلیئر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق وجاہت اللہ وسطی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئیے گئے، توصیف احمد کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے،توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں،اراکین میں سنئیرز کو عبوری چیف سلیکٹرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،قومی مینز سلیکشن کمیٹی میں وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں ، جونئیر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء بلوچ شامل ہیں۔نئی سلیکشن کمیٹی 6 اکتوبر کو تشکیل دی گئی تھی۔