تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ورلڈ کپ، افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف
    کھیل

    ورلڈ کپ، افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

    adminadminنومبر 7, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں افغانستان نے ابراہیم زادران کی تاریخی اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کےلیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا، افغانستان کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 38 رنز پر گری جب رحمان اللّٰہ گرباز 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    بعدازاں ابراہیم زادران اور رحمت شاہ نے محتاط لیکن اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 24.4 اوورز میں رحمت شاہ 30 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    رحمت کے بعد حشمت نے ابراہیم زادران کا ساتھ دیا، دونوں کے درمیان 52 رنز کی پارٹنر شپ بنی، تاہم کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی 26 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    نئے آنے والے بلے باز عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 22 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد نبی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    وکٹ کی دوسری جانب موجود ابراہیم زادران نے ذمہ دارانہ اننگز جاری رکھی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ واضح رہے کہ یہ کسی بھی افغانی کھلاڑی کے ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈکپ میں پہلی سنچری تھی۔

    ابراہیم زادران نے 129 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    اننگز کے اختتامی لمحات میں راشد خان نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل اسٹارک، گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اب تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں سات، سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کاآئندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان
    Next Article سائفر ٹرائل جلد بازی سے کیا جارہا ہے، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.