اسلام آباد:پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری ہے۔کسٹمز کی جانب سے مکمل تلاشی کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے تعینات اہلکاروں کے پاس بھیجا جاتا ہے جہاں پر ان کی مکمل کاغذی کاروائی مکمل کی جاتی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد غیرقانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد بڑی تعداد میں غیرقانونی افغان باشندے طورخم کے راستے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔
کیمپ میں غیر ملکیوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انہیں باعزت طریقہ سے واپس اپنے ملک بھیجا جائے۔کیمپ میں غیر قانونی افغان باشندوں کی آمد کے بعد نادرہ کے اہلکار بائیومیٹرک کے ذریعہ خاندان کے سربراہ کے کوائف جمع کرتے ہیں، جس کے بعد کسٹمز کے متعین اہلکار ضروری کارواء مکمل کرتے ہیں، جس کے لئے کسٹمز کی خواتین اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔
کسٹمز کی جانب سے مکمل تلاشی کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے تعینات اہلکاروں کے پاس بھیجا جاتا ہے جہاں پر ان کی مکمل کاغذی کاروائی مکمل کی جاتی ہے۔تمام ضروری قانونی کارواء کے بعد ان غیر ملکیوں کو گورنمنٹ کی جانب سے مہیا کی گئی ۔
سپیشل گاڑیوں میں طورخم بارڈر پر دوبارہ ضروری قانونی کاروائی مکمل کر کے افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے پاکستان میں قیام کے بعد اپنا گھریلو سامان بھی ٹرکوں اور کنٹینرز میں افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔جس کے لئے یہ تمام سامان بھی طورخم بارڈر پر قائم ٹرمینل پر ایک سپیشل سکینر کے ذریعہ چیک کیا جاتا ہے۔
سامان کی مکمل تلاشی کے بعد گاڑی کو طورخم بارڈر سے افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔حکومت پاکستان، پاک فوج، فرنٹیئرئر کور نارتھ اور دیگر ادارے غیر ملکیوں کی باعزت واپسی کے لئے سرگرم ہیں اور تمام غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کی واپس تک مصروف عمل رہیں گے۔