تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق کیسز ملتوی
    پاکستان

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق کیسز ملتوی

    adminadminنومبر 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواستِ ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء خالد یوسف، سردار مصروف اور مرزا عاصم پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

    اے ٹی سی نے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 ضمانتوں کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیں تھیں، ہائی کورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔

    پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ عدالت جیل میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں درخواستِ ضمانتوں کو سن سکتی ہے۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کیسز کا ریکارڈ ساتھ جیل لے جائیں گے، پھر دیکھ لیں گے۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی درخواست بھی اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سن لیں تو ٹھیک نہیں؟

    جس پر شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ میں تو ابھی تیار ہوں، عدالت مجھے سن کر فیصلہ کر دے، اس کیس میں شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہوچکی ہیں، ہماری بھی ضمانت کنفرم ہونی چاہیے، پراسیکیوٹر نے بھی کہا تھا شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں کے ساتھ ہی جیل میں اسے بھی سن لیں گے،

    اے ٹی سی نے 14 نومبر کو شاہ محمود قریشی کا کیس بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ مقرر کر دیا۔

    جج نے کہا کہ جیل میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیسز پر سماعت کر لیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوحشی اسرائیل کی غزہ پر آگ اور بارود کی بارش جاری ،مزید280 فلسطینی شہید
    Next Article پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.