ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ہفتہ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ کھیلے گی، مقابلہ آر یا پار کی صورت ہوگا
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں آج (ہفتہ 4 نومبر کو) نیوزی لینڈ بنگلورو میں ٹکرائے گی، پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ہار کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست سے باہر ہو سکتا ہے، لیکن اس اہم ترین میچ میں بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظٓاہر کر دیا ہے، میچ کے دوران بنگلورو میں دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک بارش ہونے کا 68 فیصد امکان ہے۔ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم کو اپنا اگلہ بڑے مارجن سے جتنا ہوگا،
پاکستانی ٹیم نے اب تک میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر صرف تین میں کامیابی حاصل ہے جبکہ اسے 4 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس میں افغانستان کے ہاتھوں شکست بھی شامل ہے، گرین شرٹس کے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔