پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، واقعے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں نے فورسز کی گاڑیاں قریب پہنچنے پر حملہ کیا ، ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشتگردوں کے صفائے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
عسکری ترجمان کا کہنا ہے بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔