تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی، لیوی 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزدے دی
    پاکستان

    آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی، لیوی 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزدے دی

    adminadminنومبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دے دی۔

    وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اورمحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جہاں وفاقی وزیرخزانہ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

    ملاقات میں وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔

    آئی ایم ایف وفد کی حکام سے ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کو بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں آئی ایم ایف کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزددی۔

    آئی ایم ایف کی تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف نے ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ریونیو اقدامات کی تجویز دی ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تراہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کےعزم کا اعادہ کیا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کی جائے تاکہ ایل این جی کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے کی جائے اورمقابلے کی فضا قائم ہو۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی پربریفنگ دی جائے گی، جولائی تا ستمبر رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ رائٹ سائزنگ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری بھرتیاں ختم کرنے پر بریفنگ دی جائےگی، ائٹ سائزنگ کے اقدامات سے اخراجات میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا جائےگا اور رائٹ سائزنگ کے آئندہ اقدامات اور اہداف پر بات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوپی آئی اے کی نجکاری کا ہدف حاصل نہ ہونے سے آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا تاہم پی آئی اے ازسرنو نجکاری کے طریقہ کار اور نئے اہداف پرآئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، اس دوران صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر بھی خصوصی سیشنزہوں گےا ور وفد صوبائی حکومتوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
    آئی ایم ایف کے وفد کی صوبائی حکومت سے ملاقات کے دوران توانائی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، بجلی اورگیس کے ریٹ بروقت طے کرنے پر بھی بات ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل،روسٹرجاری
    Next Article چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے،نواز شریف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.