اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے 6 ارکان ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔